ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھوٹی بہن کی ناگہانی موت نے اللہ کے فیصلوں پر راضی رہنا سکھا دیا، ونیزہ احمد

 لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن کی موت نے زندگی کو تبدیل کردیا اور وہ اللہ سے زیادہ قریب ہوگئیں۔

ایک نجی ٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ان کی چھوٹی بہن ایشا صرف 25 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئی اور اسے کوئی بیماری نہیں تھی۔

ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ ایشا ایک کار حادثے کا شکار ہوکر چل بسیں اور اس کی موت سے انہوں نے اللہ کے فیصلوں پر راضی ہونا سیکھ لیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس کے فیصلوں پر راضی رہنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ امتحانات میں کم نمبروں پر خودکشی کرلیتے ہیں حالاں کہ انہیں اللہ پر یقین کرنا چاہئے اس نے ان کے لئے اچھا منصوبہ رکھا ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں