لندن (اسپورٹس ڈیسک)ٹریووہ چلوبہ کو پری سیزن دورہ امریکا کیلیے چیلسی کے ا سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیاچیلسی کے دفاعی کھلاڑی25 سالہ ٹریووہ چلوبہ نے گزشتہ سیزن کے پہلے حصے میں انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد چیلسی ٹیم میں باقاعدگی سے حصہ لیا تھا لیکن چیلسی نئے مینیجر اینزو مارسکا نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ٹریووہ چلوبہ کوپری سیزن دورہ امریکا کیلیی 28 رکنی اسکواڈ میں حیران کن طور پر شامل نہیں کیا چیلسی کی ٹیم جو گزشتہ روز امریکا کیلیے روانہ ہوچکی ہے، مینیجر اینزو مارسکا کے مطابق ویزلی فوفانا، رومیو لاویا، ریس جیمز اور کرسٹوفر نکونکو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو گزشتہ سال انجری مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے ڈیفنڈر ٹریوو چلوبہ سکواڈ میں جگہ حاصل نہیں کر سکے ہیں الفی گلکرسٹ جنہوں نے گزشتہ سیزن میں اپنی پہلی ٹیم میں کامیابی حاصل کی اور ٹریووہ چلوبہ کی طرح چیلسی اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں ایک اور قابل ذکر غیر حاضر کھلاڑی ہیں چیلسی ٹیم کے ہمرہ پری سیزن دورہ امریکا کیلیے سفر کرنیوالے مزید کھلاڑیوں میں ٹوسن، ریناٹو ویگا، کیرنن ڈیوسبری ہال اور مارک گیوبھی شامل ہیں چیلسی کی ٹیم امریکا میں 5 وارم اپ میچ کھیلے گی جس کا آغاز کل کیلیفورنیا میں ریکشم کے خلاف دوستانہ میچ سے ہوگا۔وہ اپنے دورے کے دوران سیلٹک، کلب امریکا ، مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے خلاف بھی کھیلیں گے۔