ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر گرفتار

  کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ  جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث  اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ندیم علی کو گرفتار کیا۔

ملزم اسپتال چورنگی ( لانڈھی ) میں واقع نادرا آفس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور اس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں