ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دلیپ کمار کا پرتعیش اپارٹمنٹ ریکارڈ 172 کروڑ روپے میں فروخت

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے لگژری اپارٹمنٹس 172 کروڑ کی ریکارڈ رقم میں فروخت ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کیلئے فروخت کیے گئے اپارٹمنٹس کا منصوبہ 2027 میں مکمل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے ان اپارٹمنٹس کو خریدا ہے جس کا رقبہ 9527 اسکوائر فٹ ہے۔

پراپرٹی کیلئے نو کروڑ تیس لاکھ کی اسٹامپ ڈیوٹی دی گئی ہے جبکہ رجسٹریشن کی مد میں تیس ہزار روپے دیے گئے ہیں۔

پروجیکٹ کو ’دی لیجنڈ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 2000 اسکوائر فٹ کا ایریا دلیپ کمار کی حیات و خدمات کے میوزیم کیلئے مختص کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں