ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی حکم پر شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے خارج

 پشاور: عدالت کے حکم پر وزارت داخلہ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے عمل کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر انھیں بیرون جانے سے روکا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چلینج کیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر کا نام سے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں