ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر کامریڈ ثمر حیدر جتوئی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے سندھ کے مختلف مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی سے ثمر جتوئی، ستار بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔ کامریڈ ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ ہم سندھ میں ڈیجیٹل مردم شماری کو یکسر مسترد کرتے ہیں، یہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، سندھ کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے، ہم نے ڈیجیٹل مردم شماری کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی مانیں گے، سندھ حکومت جب سندھ کی زمینیں نیلام کر رہی ہے تو وفاقی حکومت کو ہاکس بے کی زمینیں کیوں نیلام کی جا رہی ہیں؟ ننگر پارک میں کارونجھر پہاڑ کاٹا جا رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سندھ میں غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، بڑے زمینداروں کے لیے پانی کا بحران نہیں ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب کسانوں نے کیا جرم کیا ہے؟ سندھ ہاری کمیٹی ان مسائل پر خاموش نہیں رہے گی اور بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔