ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

1978 میں اسرائیل نے فلسطینی لیڈر کو ٹوتھ پیسٹ سے قتل کیا

اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے بارے میں دنیا جانتی ہے کہ وہ گھات لگا کر حملہ کرنے اور مخالفین کو قتل کرنے کی غیر معمولی اہلیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے نے میں فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف پیلیسٹائن کے سربراہ وادی حداد کو ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے قتل کیا تھا۔ وادی حداد جو ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے اُس کی جگہ موساد نے اپنا تیار کیا ہوا زہریلا ٹوتھ پیسٹ رکھوا دیا تھا جسے استعمال کرکے وادی حداد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ جنوری 1978 کے وسط کی بات ہے۔ زہریلا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے وادی حداد کی حالت اچانک بگڑنے لگی اور چند ہی دنوں میں اُن کے وزن میں 25 پاؤنڈ کی کمی وقع ہوگئی۔ بغداد کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں ان کا علاج کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ڈاکٹرز بیماری کی درست تشخیص بھی نہ کرسکے۔ کبھی کہا گیا کہ وہ ہیپا ٹائٹس میں مبتلا ہیں۔ کبھی بتایا گیا کہ اُنہیں شدید سردی لگی ہے۔ بغداد کے بہترین ڈاکٹرز نے اُن کے ٹیسٹ کیے مگر اُن کی حالت بگڑتی ہی چلی گئی۔ اُن کے بال بھی گرنے لگے اور بخار بھی نہ اترا۔

ڈاکٹرز کو شک تو ہوا کہ شاید اُنہیں زہر دیا گیا ہے تاہم وہ معلوم نہ کر پائے کہ کون زہر دیا گیا اور کب۔ ایسٹ جرمن سیکریٹ سروس سے رابطہ کیا گیا۔ انہیں برلن لے جایا گیا جہاں ایک انتہائی معیاری اسپتال میں ان کا علاج کیا گیا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا اور وہ جان سے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں