ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر پراسرار ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے بعد یہ گرفتاری کی گئی۔ 2 موٹر سائیکل سوار پہلے آپس میں ٹکرائے پھر ایک بائیک علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تو علی وزیر نے اپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نوجوان کو پمز اسپتال منتقل کیا۔

تاہم کچھ دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز پہنچی اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔ رابطہ کرنے پر اسلام آباد پولیس نے میڈیا کو مؤقف دینے سے بھی گریز کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں