ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کا اعلان جلد کیا جائے گا، حماس

   دوحہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ  اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ حماس کے سیاسی ونگ کی قیادت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، بہت جلد شوریٰ نئے سربراہ کااعلان کردے گی،اسرائیل کے خلاف ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہادتوں کا یہ سفر رکنے والا نہیں، ہم اسرائیل کے ہرحملے کا جواب بھرپورطریقے سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،  بہت جلد اسرائیل کو بھی امریکا کی طرح افغانستان سے بھی بدتر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد سے سوشل میڈیا پر نئے سربراہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حماس کے نئے سربراہ خالد مشعل کو مقرر کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں