ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ حسینہ واجد کے استعفے پر بنگلا دیش کی شوبز شخصیات کا اظہار مسرت

ڈھاکا: بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے ساتھ اسٹوڈنٹس تحریک کی کامیابی پر بنگلا دیش کی شوبز شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نامور فنکار اشفاق نپون نے لکھا کہ بنگلادیش اب شیخ حسینہ کے طویل آمرانہ دور سے آزاد ہوگیا ہے، یہ صرف آغاز ہے، ملک کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اداکارہ سعدیہ ایمن نے لکھا کہ شیخ حسینہ کو استعفا دینے سے قبل ان قومی ہیروز کو ایوارڈز دینے چاہئے تھے جو ان کا انتظار کررہے تھے۔

مصطفی سرور فاروقی نے لکھا کہ وہ بنگلادیشی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور آپس میں مل کر ہم طاقت ور بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عوامی دباؤ اور احتجاج پر بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفیٰ؛ بھارت روانہ

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیش؛ مظاہرین چیف جسٹس کے گھر سے کاریں اور قیمتی سامان لے گئے

بنگلادیشی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں مازبین چوہدری، سلمان محمد مقتدر، تسنیا فارین، سہاب شاہین اور دیگر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں