ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان تائیکوانڈو ٹیم کی ملیشیاء میںریکارڈ کامیابی

پشاور (اسپورٹس رپورٹر) ملیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے 7 گولڈ ‘ 6 سلور اور 8 براونز میڈل حاصل کرکے اب تک ہونے والے کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تائیکوانڈو کے مختلف کیٹگری میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں وانیا پومزا میں گولڈ ‘ کیروگی میں سلوراور فری سٹائل پومزامیں براؤنز‘ آیان پومزا میں گولڈ‘ کیروگی میں گولڈاور پیئر پومزا میں سلور‘ محمد مصطفی آفریدی کیروگی میں گولڈ اور پومزا میں براؤنز‘ عمائمہ کیروگی میں گولڈ‘ پیئر پومزا میں سلور‘ انفرادی پومزا میں براؤنز‘ ہشام کیروگی میں گولڈ‘ انفرادی پومزا سلور‘ پیئر پومزا براؤنز‘ہانیہ پومزا میں گولڈ‘ کیروگی میں سلور‘ پیئر پومزا میں براؤنز‘ عمران خان کیروگی میں براؤنز اور اپومزا میں براؤنز‘ وقار آفریدی پومزامیں براؤنز‘ احمد پومزا میں سلورمیڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیم کوچ خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وقار آفریدی کے مطابق ٹیم کھلاڑیوںنے بھرپور تیاری کی تھی اور اپنی انتھک محنت کے سبب بہترین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں