ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں پر حملہ کرنے کو دہشت گردی کہتے ہیں غلطی نہیں، وزیراعلی پنجاب کا ردِ عمل

unfortunate

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کاکہناہے کہ معافی غلطی کی ہوتی ہے، جرم کی سزا ہوتی ہے، اداروں پر حملہ کرنے کو دہشت گردی کہتے ہیں غلطی نہیں۔

بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کے مشروط معافی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے ملک میں ہمیشہ افراتفری کی سی صورتحال پیدا کی ہے، جس پر معافی نہیں سزا ملتی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سانحہ 9مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں