ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دی ہنڈرڈ: نادرن سپر چارجرز کا برمنگھم فینکس کو 84 رنز کا ہدف

برمنگھم: دی ہنڈرڈ میں نادرن سپر چارجرز نے برمنگھم فینکس کو 84 رنز کا ہدف دے دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے 19 ویں میچ میں نادرن سپر چارجرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سپر چارجرز کی جانب سے کپتان ہیری بروک 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نکولس پورن  11، اولی روبنسن 11، ایڈم ہوز 11، عادل راشد 9، میتھیو پوٹس 7، جورڈن کلارک 7، مچل سینٹنر 6، میتھیو شارٹ 4 اور بین اسٹوکس 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ریس ٹوپلے 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

فینکس کی جانب سے ایڈم ملنے  اور ٹِم ساؤتھی نے 3، 3 جبکہ کرس ووڈ نے 2 اور بینی ہوویل  نے 1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں