ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان کے تھیٹرز میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ

ملتان: پنجاب میں حکام کی جانب سے تھیٹرز میں فحاشی کے الزامات پر کارروائیاں کی گئیں اور متعدد تھیٹرز کو سیل بھی کردیا گیا اور اب تھیٹرز میں فائرنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جہاں ملتان میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھرکے تھیٹرز میں جہاں فحاشی کی شکایات کی جاتی ہیں وہیں اب فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے، چار روز قبل ملتان کے ریکس تھیٹر میں اداکارہ نداچوہدری کی پرفارمنس کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بابر تھیٹر ملتان میں مہک ملک کے گانے کے دوران فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی اور ایک کیمرہ مین شدید زخمی ہوگیا تھا۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

عوامی اورسماجی حلقوں نے تھیٹروں میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں