ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حالیہ تبدیلی کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں، خواجہ آصف

founder PTI is non-political

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اس کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے، ہم دعاگو ہیں بنگلادیشی عوام کا ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ  بنگال نے مسلم لیگ کا جھنڈ ا بلند رکھا اور مسلم لیگ کی حکومت بنی،انھوں نے کہا ماسوائے چند کے مغربی پاکستان سے حکمران انگریزوں کے ٹائوٹ بیوروکریٹ اور جاگیردار گدی نشین تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   بنگلادیش میں حالیہ تبدیلی ایک پاپولر موومنٹ کے نتیجے میں آئی ہے، دعا ہے بنگلہ دیش اور پاکستان دو آزاد ریاستیں آزادی کی قدر کریں اور معاشی خود مختاری حاصل کریں اور ایک آزاد اسلامی معاشرے کو فروغ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں