ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قرآن اور سنت انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔

تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماحولیات کی اہمیت پر مغربی فقہ قانون کے حوالوں کے بجائے قرآن اور سنت کے حوالے لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب کے اختتام پر 34شرکا کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں