ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل جتوادیا

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں اولمپئین ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

بھارت کے نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی پانچ تھروز ضائع کردیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں