ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹے ارہان کے دوست میرے شوبز کام سے متعلق کنفیوژن کا شکار ہیں، ملائیکہ اروڑا

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ڈانسر ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے ارہان کے دوست ان کے شوبز کام سے متعلق کنفیوژن کا شکار ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے نے ایک دن ان سے کام کے متعلق پوچھا کہ وہ کیا کرتی ہیں کیوں اس کے دوست اس معاملے پر کنفیوز ہیں۔

ملائکہ اروڑا کے مطابق بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ ایک کام نہیں کرتیں بلکہ فیشن شوز میں حصہ لیتی ہیں، ریئلٹی شو کرتی ہیں اور فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے سے کہ جو انہیں پسند آتا ہے اور جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے وہ وہی کام کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

یاد رہے کہ ارہان ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے اکلوتے بیٹے ہیں، وہ 2002ء میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے والدین 19 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2016ء میں علیحدہ ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں