ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس اولمپکس، اسپین فٹبال چیمپئن بن گیا، فرانس کوفائنل میں شکست

پیرس(اسپورٹس ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں مینز فٹبال میں ا سپین نے فرانس کوفائنل میں شکست دیدی ۔ اولمپکس میں مینز فٹبال میں اسپین نے فرانس کو 3-1سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ پیرس اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ میں امریکا 33 طلائی، 39 چاندی اور 39 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ چین کے ٹیبل ٹینس اسٹار ما لونگ نے جمعہ کو پیرس میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں اپنے کیریئر کا چھٹا طلائی تمغہ جیت کر چینی اولمپک کی تاریخ رقم کردی، چین نے 33 سونے 27 چاندی اور 23 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ آسٹریلیا 18 طلائی ،16 چاندی اور 4 کانسی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ تمغوں کی ٹیبل پر پاکستان کا ایک طلائی تمغے کے ساتھ58واں نمبر ہے۔ بھارت 69 ویں پوزیشن پرموجود ہے جبکہ خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں والی ریس میں امریکا کی سڈنی میک لافلن نے میدان مار لیا، مردوں کی 200 میٹر ریس بوٹسوانا کے لیٹسائل ٹیبوگو نے جیت لی۔ امریکا نے آسٹریلیا کو 85-64 سے شکست دے کر اولمپک خواتین کے باسکٹ بال کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی اور خود کو مسلسل 8ویں طلائی تمغے سے ایک فتح کے نزدیک کر دیا۔، جبکہ جرمنی مردوں کے ہینڈ بال فائنل میں پہنچ گیا۔ دوسری جانب آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ آئندہ اولمپکس گیمز میں باکسنگ کو شامل کرنے کا فیصلہ آئندہ سال کے وسط میں کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں