ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ: عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیس کی سماعت کریں گے، نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے یکجا کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی، جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں