ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معمولی تنازع پر شوہر نے بیوی کو بائیک سے باندھ کر میلوں سڑک پر گھسیٹا

راجستھان: ناگور ضلع میں بہن سے ملنے کی خواہش پر خاتون کو اس کا شرابی شوہر اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر گھسیٹتا ہوا اپنے گاؤں لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے ناگور ضلع میں پیش آیا جہاں 32 سالہ پریمرام میگھوال نامی شوہر نے اپنی بیوی کو مبینہ طور بر مارا بیٹا اور بیدردی سے اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر پتھریلی سڑک پر گھسیٹنا شروع کردیا۔

ویڈیو میں ایک خاتون کی ٹانگیں موٹرسائیکل سے بندھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں، جو زمین پر گھسٹتی ہوئی مدد کے لیے چیخ رہی تھی۔ واقعے کی ویڈیو بنانے والے شخص سمیت کسی ایک شخص نے بھی خاتون کی مدد نہیں کی اور نہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں