ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو 50 سے زائد ایف 15 فائٹر جیٹ طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان فروخت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کاعمل شروع ہونے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے بھی اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کرتا رہا ہے اور متعدد بار یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اسرائیل نے امریکا کی جانب سے فراہم کیا ہوا اسلحہ غزہ میں ہونے والی بمباری میں استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں