ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ : اسکالرشپ پروگرام کے تحت 800 طلبہ فارغ التحصیل

ترکیہ کی جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے بین الاقوامی طلبہ کا گروپ فوٹو

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں اسکالرشپ پروگرام کے تحت جامعات سے 800 طلبہ فارغ التحصیل ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق استنبول میں اسکالرشپ پروگرام سے مستفید ہونے والے بین الاقوامی طلبہ کے لیے کنوکیشن کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام میں شریک ادارہ برائے بیرون ملک ترک و اقربا معاشرے کے چیئرمین عبداللہ ایرین نے بتایا کہ ترکیہ میں 180ممالک کے طلبہ و طالبات کی میزبانی کی گئی ہے اور یہ تعداد ہر برس بڑھ رہی ہے۔ تقریب میں استنبول کے گورنر داؤد گل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گل نے کہا کہ طلبہ ترکیہ اور ان کے ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں