ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم اور حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جائوں گا۔

فومیو کشیدا نے کہا کہ سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیے کیا، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب بھی نہیں لڑوں گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں