اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے 107 شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارض پاک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے لیے دی جانے والی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 104 ملکی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دی گئی ہے۔
تمام افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کو منعقدہ تقریب میں دیے جائیں گے۔
سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔
