صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف صوبوں میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک کے مغرب میں صوبہ حجہ کے علاقے مباحشہ اور مفتاح میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مارب میںبے گھرافراد کے کیمپ بارش، طوفان اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں سیلاب کی زد میں آگئے اور ہزاروں پناہ گاہیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں یا انہیں نقصان پہنچا۔