ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نتاشہ سے طلاق کے بعد ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں

  کراچی: حال ہی میں اہلیہ نتاشہ کو طلاق دینے والے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار دن پہلے جیسمین والیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ یونان کے ایک ہوٹل میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔ اسی اثنا میں ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی پروفائل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ہوٹل کے اسی کمرے میں مسکراتے ہوئے پائے گئے۔

A post shared by Jasmin Walia (@jasminwalia)

این ڈی ٹی وی کے مطابق ان دونوں کو یونان میں ایک ہی دن اور وقت پر دیکھا گیا جس پر دونوں کے درمیان دوستی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، لندن میں پیدا ہونے والی جیسمین والیا کے والدین بھارتی نژاد بتائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

دریں اثنا اس خبر نے ہاردک پانڈیا کی سابقہ ​​بیوی نتاشہ سٹانکوویچ کو پریشان کر دیا ہے جو سربیا میں اکیلے اپنے اور ہاردک پانڈیا کے بیٹے آگستیا کی پرورش کر رہی ہیں۔

A post shared by Jasmin Walia (@jasminwalia)

نتاشہ نے اپنے سابق شوہر کی جیسمین والیا کے ساتھ مبینہ ڈیٹنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جب آپ سب کچھ خدا کے سپرد کر دیتے ہیں تب ہی آپ کو ایک نیا نام ملتا ہے۔

A post shared by Jasmin Walia (@jasminwalia)

بہت سے صارفین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ ہاردک پانڈیا پر طنز کے ساتھ ساتھ ان کے نام سے چھٹکارا پانے کا شکریہ بھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں