ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں بدترین حکومت اور گورننس ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ میں بدترین حکومت اور گورننس ہے۔ 

امیر جماعت نے پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قبضہ گروپ ہے، صوبے میں سسٹم کے نام پر مذاق ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی پارٹی تھی تو ہوگی، اب تو چند وڈیروں اور خاندانوں کا گروہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کامیاب ہوئے بغیر کراچی کی میئر شپ پر قابض ہے، وقت آگیا ہے قابض مافیا سے قوم کی جان چھڑائی جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں یکم ستمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسوں کے خلاف 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کرے گی۔

امیرجماعت کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہرحال میں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی پارٹی عوام کے حقوق کے لیے بات نہیں کررہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں