ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ

 اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے  خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں اور پنجاب میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز بارشوں کے سبب مقامی ندی نالوں ، دریاؤں اور نہروں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد ، پارا چنار، چار باغ، چارسدہ، چترال ، دیر ، ہری پور، ہزارہ ، مالاکنڈ ، مانسہرہ، مردان ، پشاور اور صوابی کے اضلاع میں سیلاب آسکتا ہے، بارش کی وجہ سے اور دریائے کابل اوراس کی معاون نہروں میں نچلے سے درمیانے بہا ئو کی توقع ہے ۔

خیال رہے کہ شدید بارشوں کے باعث کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں کے نتیجے میں کافی تباہی ہوئی ہے، جس میں کئی انسانی جانوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں