ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیلر سوئفٹ نے ویانا میں کنسرٹس کی منسوخی پر خاموشی توڑ دی

 نیویارک: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ویانا میں کنسرٹس کی منسوخی پر خاموشی توڑ دی۔ 

گلوکارہ نے یورپ کے دورے کے اختتام کا اعلان کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں یورپ کے تین ماہ طویل سفر کو یاد کیا اور ’پرجوش ہجوم‘ کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے عملے اور ساتھی فنکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ویانا کے شوز کا ذکر کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ صورتحال بہت خوفناک تھی اور اس سے انہیں خوف اور بھاری احساس جرم محسوس ہوا۔

انہوں نے اپنی خاموشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی طور پر کچھ کہنا لوگوں کو بھڑکا سکتا تھا اور ان کے مداحوں کو نقصان پہنچنے کا امکان تھا۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ ایسی صورتوں میں، ‘خاموشی’ دراصل ضبط نفس اور اس وقت کا انتظار کرنا ہے جب بات کرنے کا صحیح وقت آجائے۔

یاد رہے کہ شوز کی منسوخی کے بعد تین افراد، جن کی عمریں 15، 17، اور 19 سال تھیں، کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں