ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف

ٹاروبا: جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیتنے کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔

برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔

پروٹیز کی جانب سے ٹرِسٹن اسٹبز 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پیٹرک کروگر 44، کپتان ایڈن مارکرم 14،ڈونوون فریرا 8، ریسی وین ڈر ڈوسین 5، راین رِکلٹن 4 اور  رِیزا ہینڈرکس 4  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جورن فورٹون 11 اور کوینا مافاکا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ نے 3، شمار جوزف نے 2 جبکہ عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں