ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارکو جیل میں وی آئی پی سہولت دینے پر 7 اہلکار معطل

 ممبئی: بھارتی اداکار کو جیل میں وی آئی پی سہولت دینے پر 7 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے الزام میں قید کناڈا کے اداکار درشن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ جیل اہلکاروں کے ساتھ لان میں بیٹھے چائے پیتے ہوئے اور خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

اداکار کو جیل میں ملنے والے وی آئی پی ٹریٹمنٹ پر عوامی غصے کے بعد کرناٹک کے وزیرداخلہ نے بیان میں کہا کہ  بنگلورو جیل کے 7 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اداکار درشن اور دیگر 16 افراد رینوکا سوامی نامی شخص کے قتل کے الزام میں قید ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ رینوکاسوامی اداکار درشن کا فین تھا اور اس  نے اداکار کی بیوی کومبینہ طورپر فحش میسجز بھیجے تھے جس پر مشتعل ہو کر اداکاردرشن  نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رینوکا سوامی کو قتل کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں