ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کابلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: چین کا بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے صوبے میں دہشت کی رپورٹوں کو دیکھا ہے، بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں معصوم ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے، انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کو تیار ہے۔ لوگوں کے تحفظ کیلیے پاکستان کی بھرپور حمایت کریں گے، چین پاکستان کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کیلیے تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں