ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل: میچ کے دوران فٹبالر ہارٹ اٹیک سے ہلاک

برازیل: میچ کھیلنے کے دوران 27 سالہ فٹبالر ہارٹ اٹیک کے باعث دنیا سے چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق یوراگوئے کے فٹبالر جون ایزکویردو برازیل میں میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے گر پڑے، گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد تمام کھلاڑی ان کے گرد جمع ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ راستے میں ہی چل بسے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فٹبالر شادی شدہ تھے اور ان کے 2 بچے بھی ہیں، چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے شروع میں ہوئی تھی۔

یاد رہے فلسطین کے مشہور فٹبالر محمد برکت اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے، صہیونی فوج نے خان یونس میں ان کے گھر پر بمباری کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں