ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتیہ جنتا پارٹی نے خاتون ڈاکٹر کے قتل پر سیاست شروع کردی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے شرپسندوں نے ٹرین کو روک رکھا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مغربی بنگال میں خاتون ڈاکٹر کے قتل پر سیاست شروع کردی۔ بی جے پی نے بدھ کے روز 12 گھنٹے کی ہڑتال کی کال دی اور ریاست کوجام کرکے رکھ دیا۔ ہڑتال کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں 200 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بی جے پی کے کارکنان پر مشتمل مظاہرین نے سڑکیں اور ریلوے ٹریک بند کر دیے اور دکانیں زبردستی بند کروا دیں ۔ اس دوران مظاہرین نے مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپوزیشن میں ہے ۔ 9اگست کو کولکتہ کے سرکاری اسپتال میں 31 سالہ ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔اس کے بعد سے بی جے پی نے مقامی حکومت کے خلاف سیاسی کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں