ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طوفانی بارش کا امکان؛ کراچی میں کل اسکول بند رہیں گے

  کراچی: شہری انتظامیہ نے کل  بروز جمعہ 30 اگست کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنرکراچی آفس کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کی روشنی میں جمعہ 30 اگست کو کراچی کے تمام اضلاع میں واقع  تمام سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے  کل کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں