ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ٹیسٹ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا

 پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹیسٹ میچ کا پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا اور میچ ٹاس بھی نا ہوسکا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاہے۔ ۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں