ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں داعش سے تعلق پر 100سے زائد افراد گرفتار

ترکیہ میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے داعش سے متعلقہ افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کے مناظر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں ایک ہفتے کے دوران داعش کے 100سے زائد ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکیہ میں دہشت گرد تنظیم کے کے ارکان کو گرفتار کرنے کی مہم جاری ہے۔ ترکیہ کو داعش کی طرف سے 2017 ء سے حملوں کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ داعش نے 2017 ء میں ایک نائٹ کلب پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف حالیہ مہم پورے ملک پر محیط رہی ہے۔ دارالحکومت انقرہ کے علاوہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ رواں ماہ کے دوران 119 مشتبہ افراد کو مختلف مقامات پر چھاپوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 99 کو اگست کے شروع میں حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے 2019 ء میں جب سے داعش کی قائم کردہ خلافت کا خاتمہ ہوا ہے اس کے کئی مشتبہ ارکان کی ایک بڑی تعداد ترکیہ میں مقیم ہونے کی کوشش میں رہی ہے۔ ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 2023 ء سے اب تک اس گروپ سے وابستہ 3ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں