ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: ایم پی اے فضل الٰہی نے پیسکو گرڈ پر مشتعل افراد کیساتھ دھاوا بول دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ایم پی اے فضل الہٰی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا بول دیا۔رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی اپنے سیکڑوں حامیوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4 فیڈرز زبردستی آن کرا لیے۔ممبر صوبائی اسمبلی نے مبینہ طور پر پیسکو اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہوئے دلہ ذاک، ہزارخوانی 1، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے جس کے نتیجے میں دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن پر چھوڑ گئے ہیں، پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں