ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

6 ستمبر کی عام تعطیل نہیں، سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے، وزارت اطلاعات

  اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے 6 ستمبر یوم دفاع کی عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے چھٹی کی تردید کردی۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی ہے، جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل تھیں کہ حکومت نے 6 ستمبر 2024 بروز جمعے کو یوم دفاع کی مناسبت سے عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں