ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈنمارک: غزہ جنگ کیخلاف احتجاج ‘ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھمبرگ گرفتار

ڈنمارک کے پولیس اہلکار ماحولیاتی کارکن گریٹا تھمبرگ کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک کی پولیس نے کوپن ہیگن میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے سرگرم کارکن گریٹا تھمبرگ کو گرفتار کر لیا۔ یہ بات احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کرنے والے طلبہ کے ترجمان نے بتائی۔ پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کوپن ہیگن یونیورسٹی میں تقریباً 20 افراد نے ایک عمارت کا داخلی راستہ بند کر دیا اور 3اندر داخل ہو گئے جس کے بعد 6افراد کو جائے وقوع سے حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار شدگان میں سے کسی کی شناخت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ،تاہم اسٹوڈنٹس اگینسٹ دی اوکیپیشن تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ گریٹا تھمبرگ کو گرفتار کر لیا گیا اور انہیں ہتھکڑیاں پہنا کر حراست میں لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرامن تھے اور پولیس نے ان پر دھاوا بول کر احتجاج کو پرتشدد بنایا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گریٹا تھمبرگ نے ماحولیاتی کانفرنس کے دوران غزہ میں جاری قتل عام سے متعلق آواز اٹھائی تھی،جس پر انتظامیہ کی جانب سے ان سے مائیک چھین لیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں