ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، تشدد کرنیوالی مالکن گرفتار

 لاہور: عسکری 10 لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والی مالکن کو گرفتار کر لیا۔

شمالی چھاؤنی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ گھریلو ملازمہ مقدس  پر بہیمانہ تشدد کرنے والی ملزمہ فرح بی بی کو گرفتار کر لیا۔

ملازمہ مقدس کے ابتدائی بیان کے مطابق مالکن فرح بی بی نے گھریلو نوکرانی مقدس کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم پانی زبردستی پلاتی رہی۔

نوکرانی کی حالت بگڑنے پر پولیس کو مقامی لوگوں نے اطلای دی جس پر پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے نوکرانی مقدس کو اسپتال پہنچایا۔

پولیس نے ملازمہ کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ ملازمہ کے والدین سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں