ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ریڈ زون اچانک سیل، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد میں ریڈ زون کو بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک سیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ تمام داخلی گیٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اچانک اقدام سے ریڈ زون جانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

مارگلہ روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور ٹریفک پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

دفاتر سے چھٹی کے وقت ہونے کی وجہ سے سرکاری اور نجی ملازمین راستوں کی بندش سے خاصے متاثر ہوئے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ اس اچانک بندش سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور ٹریفک جام کی صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں