ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں پر کون سا مقدمہ درج کیا گیا ہے؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ نون میں درج کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور عامر مغل پر روڈ بلاک کرنے اور پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کارروائی اسلام آباد جلسے کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بعد کی گئی، جن میں پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار رہنماؤں میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، زین قریشی، احمد چٹھہ، یوسف خان، اور جنوبی وزیرستان سے رکن اسمبلی زبیر خان شامل ہیں۔ ان پر بے ضابطگیوں اور تشویش ناک سرگرمیوں کے الزام میں کارروائی کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں