ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا: آرمی چیف

The peace achieved through the sacrifices

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے کثیر الجہتی اقدامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جنرل سید عاصم منیر نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف مؤثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےسکیورٹی فورسز کیلئے مقامی آبادی کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں مقامی آبادی کا مثبت کردار ضروری ہے، قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں