ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلسٹک میزائل پروگرام، پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

  اسلام آباد: پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ روابط پر تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کو متعصبانہ قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکی اقدام پر ردعمل میں کہا کہ  پاکستان اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ روابط پر تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کو متعصبانہ اور سیاسی قرار دیتا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ  ماضی میں بھی محض شک کی بنیاد پر تجارتی اداروں کی اسی طرح کی  فہرستیں بنائی گئیں، ان میں ایسی اشیا شامل کی گئیں جو کسی بھی ایکسپورٹ کنٹرول سسٹم کی فہرست میں شامل نہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ جوہری عدم پھیلائو کے اصولوں کی سخت پابندی پر عمل کا دعویٰ کرنیوالے کچھ ممالک نے اپنی پسندیدہ ریاستوں کیلئے جدید فوجی ٹیکنالوجی کی لائسنسنگ شرائط  ختم کر دی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں