ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کا 63 اے کی تشریح آئین دوبارہ لکھنے کے مترادف، تارڑ

  اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے کئی سوالات نے جنم لیا، مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کیں ۔عطاء اللہ تارڑ نے عدالتی فیصلے کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے۔

کسی بھی ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کا حق نہیں ہونا چاہیے اور پارلیمان کو کمزور کرنے کی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں