ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، 23 ستمبر کو امریکا جائیں گے

go to America on September 23

لندن: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن پہنچ گئے، ان کے طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

میاں شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ سے سینٹرل لندن اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے، شہباز شریف دو دن لندن میں قیام کے بعد 23 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے، ایک ہفتے کے دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 27ستمبر کو متوقع ہے، جبکہ ان کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ امریکا نہیں گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ نیویارک نہیں گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں