ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پروین دباس کا آئی سی یو میں علاج، اہلیہ پریتی جھنگیانی نے تفصیلات بتا دیں

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار پروین دباس کو ممبئی میں کار حادثے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جس میں اداکار کو شدید چوٹیں آئیں۔ ان کی اہلیہ، پریتی جھنگیانی، نے حادثے کی تفصیلات اور پروین کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پریتی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پروین دباس رات گئے ایک کام کی میٹنگ سے واپس آ رہے تھے۔ اچانک گاڑی کے سامنے ہیڈلائٹس کی روشنی سے پروین کنٹرول کھو بیٹھے اور ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ خوش قسمتی سے وہ ایک اسپتال کے قریب تھے، اور دو راہگیروں نے انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔

پریتی نے مزید کہا، “وہ زیادہ بات نہیں کر پا رہے، لیکن خوش قسمتی سے ان کے تمام طبی ٹیسٹ جیسے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کلیئر ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد آئی سی یو سے باہر آ جائیں گے اور ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔”

پریتی جھنگیانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حادثے کے وقت پروین دباس نشے میں نہیں تھے اور وہ ہمیشہ ڈرائیونگ کے معاملے میں بہت محتاط رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں