ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنرہاؤس پنجاب کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی تردید

 لاہور: گورنر ہاؤس  کی جانب سے پنجاب کی کسی بھی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کی تردید کردی گئی۔ 

ذرائع گورنرہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کسی بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے پاس 13 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی سمریاں موجود  ہیں اور کسی  بھی سمری پردستخط نہیں کیے گئے۔

قبل ازیں ڈیڑھ سال کے بعد پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں